• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’روزانہ ایک کہانی کیسے لکھ لیتے ہو؟‘‘
عطا الحق قاسمی نے پوچھا۔
’’جیسا دن گزرتا ہے، ویسی کہانی لکھ دیتا ہوں۔
خوش ہوتا ہوں تو تحریر میں خود بخود خوشی جھلکتی ہے۔
غصہ آتا ہے تو کہانی تلخ ہو جاتی ہے۔‘‘
میں نے کیفیت بیان کی۔
قاسمی صاحب مسکرائے۔
میں نے کہا،
’’آپ بھی تو ہفتے میں کئی دن لکھتے ہیں۔
لیکن تحریر میں تلخی نہیں آتی۔
ہر کالم شگفتہ کیسے لکھ لیتے ہیں۔‘‘
قاسمی صاحب نے فرمایا،
’’جھگڑا یا غصہ یا شکایت کرنے کے بجائے روزانہ نئی محبت کرو۔
دل میں محبت ہو تو قلم سے پھول جھڑتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین