• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بیٹے! برفانی ریچھ قطب جنوبی میں رہتا تھا۔
ماحولیاتی تبدیلیاں قاتل ثابت ہوئیں۔
دنیا سے اس کی نسل مٹ چکی ہے۔‘‘
میں نے بیٹے کو بتایا۔
بیٹے نے کتاب میں ایک اور تصویر پر انگلی رکھی۔
’’بیٹے اس کیڑے کا نام جگنو تھا۔
اس کی دم سے روشنی نکلتی تھی۔
ماحولیاتی تبدیلیاں قاتل ثابت ہوئیں۔
زمین سے اس کا وجود
بھی مٹ چکا ہے۔‘‘
میں نے افسوس کا اظہار کیا۔
بیٹے نے کتاب میں ایک اور تصویر دکھائی۔
میں نے ٹھنڈا سانس لے کر کہا،
’’بیٹے اس بد بخت مخلوق کا نام انسان تھا۔‘‘
تازہ ترین