• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے کئی بار گھنٹی بجائی، دروازہ نہیں کھلا۔
مجھے تشویش ہوئی۔
میرے پاس گھر کی چابی تھی۔
دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔
دیکھا کہ بیوی نے ائیرفون لگایا ہوا تھا،
وہ اسمارٹ فون پر ڈراما دیکھ رہی تھی۔
بیٹے کے کانوں میں بھی ٹونٹی گھسی ہوئی تھی۔
وہ اسمارٹ فون پر کسی سے چیٹ کر رہا تھا۔
بیٹی نے بھی ہیڈفون لگایا ہوا تھا۔
وہ اسمارٹ فون پر گیم کھیل رہی تھی۔
کسی نے مجھ پر توجہ نہیں دی۔
میں نے کچن میں جا کر چائے بنائی۔
پھر ہینڈزفری لگا کر
اپنے اسمارٹ فون پر فلم دیکھنے لگا۔
تازہ ترین