• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی سرکاری جامعات متعدد مسائل کا شکار ہیں، گورنر سندھ

جام شورو(نامہ نگار)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں گورنر سندھ و جامعات کے چانسلر محمد زبیر نے کمیونٹی ہیلتھ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن،ایڈوانس ڈائگنوسٹک ریسرچ سینٹر اور عائشہ ورکنگ وومین ہاسٹل کا افتتاح کیا اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ لمس کی جانب سے قائم ہیلتھ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ،ایڈوانسل ڈائگنوسٹک ریسرچ سینٹر اور عائشہ ورکنگ وومین ہاسٹل کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لمس کی جانب سے بہتر عملی اقدامات کے تحت عوام کو صحت مند ہونے اور مختلف امراض سے بچاء کے لئے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ صوبے سندھ کے سرکاری جامعات میں کافی مسائل موجود ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ضرورت پڑی تو جامعات کے سربرہان کے ہمراہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے بھی بات چیت کی جائے گی بعدازاں گورنر نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطبہ استقبالہ کے دوران لمس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے کہاکہ عوام میں صحت کی آگاہی کے لئے ہیلتھ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کیا گیاہے جس کے ذریعے عوام میں صحت کے معیاری اصولوں اور مختلف امراض سے بچاؤ کے لئے عوام کو احتیاتی تدابیروں سے آگاہ کیا جائے گا ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے کہا کہ عائشہ ورکنگ وومین ہاسٹل کے قیام سے ورکنگ کرنے والی خواتین کو رہائش فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے بہتر ماحول میں اپنی رہائش اختیار کریں ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وئے پر مختلف اوقات میں ہونے والے روڈ حادثات میں متاثر ہونے والے افراد کو فوری طو ر پر طبی امداد دینے کے غرض سے لمس یونیورسٹی کی جانب سے ایڈوانس ڈائگنوسٹک اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کیا گیاہے جہا ں پر سی ٹی اسکین مشین ، پی سی آر سمیت صحت کی بنیادی سہولتین فراہم کی جائے گی بعدازاں گورنر نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کووزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیں۔
تازہ ترین