• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن و سنت کی موجودگی میں دین کے نئےبیانیے کی ضرورت نہیں،معراج الہدیٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ قرآن اور سنت رسولؐ کی موجودگی میں کوئی نیابیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے،وزیراعظم نواز شریف کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ اور علماء سے دین کے معاملے میں نیا بیانیہ مرتب کرنے کیلئے فتویٰ جاری کرنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، نائب امراء محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز، پروفیسر نظام الدین میمن، نائب قیمین عبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی،نواب مجاہد لغاری ودیگر بھی موجود تھے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہپاکستان میں تمام قوانین قرآن وحدیث کے ماتحت ہونے چاہئیں جس پر عمل نہیں ہورہا اور معاشرہ روز بروز بگاڑ کی جانب گامزن ہے، قرآن مجید کے سانچے میں ترتیب پانے والے کرداروں سے ہی دین کی دعوت پھیلے گی،قرآن وسنت میں عام انسانوں کیلئے جس عدل ،انصاف،ترقی، تحفظ اورروزگارسمیت بنیادی حقوق کاوعدہ ہے،پاکستان کا عام آدمی اس سے یکسر محروم ہے،آج کے حکمران قرآن وسنت پر عمل سے دور ہیں جسکی سزا پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دین کی ترویج اور دعوت کو مؤثر بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری کو صاف شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کیلئے تمام فریقوں کے خدشات کو دور کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین