• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو لے کر چلنے والے بچوں کی تعداد میں 20فیصد تک اضافہ

لندن( نیو زڈیسک) چاقو لے کر چلنے والےبچوں اورکم عمر نوجوانوں کی تعداد میں گزشتہ 8سال کے دوران کم وبیش20فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، روزنامہ مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 17سال تک عمر تک کے ملزمان کی تعداد گزشتہ8سال کی تمام حدود کو پار کرگئی ہے، سنڈے پیپل کی رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں ایسے نوعمر ملزمان کی شرح میں20فیصد تک اضافہ ریاکارڈ کیاگیاہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چاقو لے کر چلنے والے 18ہزار سے زیادہ ملزمان کو احتیاط برتنے کے نوٹس دئے گئے یا پھر ان کو سزائیں سنائی گئیںان میں 4ہزار بچے تھے ،چاقو زنی کے خلا ف مہم چلانے والوں کاکہناہے کہ ٹوریز سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے 2015تک چاقو سے متعلق جرائم کا خاتمہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے،اینٹی نائف یوکے کے ڈینی او برین کا کہناہے کہ چاقو زنی کے حوالے سے یہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں۔انھوں نے کہا کہ صورت حال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ بہت سےکم عمر نوجوان کسی کو مارگرانا معمول کی بات سمجھنے لگے ہیں۔
تازہ ترین