• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی نے گورٹن حلقے سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) لیبر پارٹی نے گورٹن حلقہ کی ضمنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی ٹام واٹسن نے اور لیزا نندی ایم پی کمپین انچارج نے مانچسٹر میں افتتاح کردیا۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کے اس حلقہ سے لیبر پارٹی کے امیدواران ممبر پارلیمنٹ جنہیں لانگ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا موجود تھے۔ جن میں یورپی ممبر پارلیمنٹ افضل خان، کونسلر رب نواز، کونسلر لطف الرحمن، کونسلر جولی ریڈ، کونسلر مائک انس بری، کونسلر نسرین علی، سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، کونسلر باسط شیخ، کونسلر عابد چوہان، کونسلر احمدعلی اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی ٹام واٹسن نے کہا ہے کہ ہمیں اس حلقہ کی تاریخ کو مزید روشن کرنا ہے اور لیبر پارٹی کو ریکارڈ ووٹ حاصل کرنا ہے۔ تاکہ لیبر پارٹی کی اس پانچ دہائیوں سے سیف سیٹ کو برطانیہ بھر میں لیبر پارٹی کی فتح کے لیے مشعل راہ بنائیں اور حکمران پارٹی کو عوام کی قوت اور ان کی غلط پالیسیوں پر عوامی ردعمل کو ظاہر کریں۔ ٹام واٹسن نے کہا کہ ہم ایک ایک ووٹر کے پاس جائیں گے اور انہیں ووٹ ڈالنے کی ترغیب اور کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ گورٹن حلقہ کی یہ نشست آنجہانی سر جیرالڈ کافمین جو کہ فادر آف پارلیمنٹ تھے کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی وہ اس حلقہ سے47سال تک ممبر پارلیمنٹ رہے۔
تازہ ترین