• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ سے کشیدگی ، ترکی نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی نے ہالینڈ بحران کا معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا، ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خاندانی امور وسماجی تحفظ فاطمہ بتول سایان قایا اور ان کے ہمراہ وفد نے ہالینڈ کی طرف سے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندے فریدون سینیرلی اولو نے سیکرٹری جنرل انتونیو گولٹیرس کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے اس بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس مراسلے میں واضح کیا گیا کہ ڈچ شہر روٹر ڈیم میں 11مارچ کو ترک خاتون وزیر کو اپنے قونصل خانے میں داخلے سے جبراً روکنا ترک سفارتی عملے سے ناروا سلوک کا برتنا اور مقامی پولیس کا تشدد کرنا عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے جس پر آواز اٹھانا ترک حکومت کا حق ہے۔ مراسلے میں ویانا معاہدے کے تحت ہالینڈ کے خلاف ضروری اقدامات اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تازہ ترین