• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ہالینڈ کے سیاستدان

ایمسٹرڈم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور شخصیات کا ہم شکل ہو نا فائدہ مند بھی ہے اور نقصان د ہ بھی لیکن پر کشش شخصیت کے مالک جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل کے تو ٹھاٹ ہی الگ ہیں جو آج کل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ہالینڈ کے سیاست دان جیسی کلیورزکی تصاویر آن لائن خوب شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں جسٹن ٹروڈوکے مداحوں کی جانب سے ٹروڈو کا ہم شکل قرار دے دیا گیا ہے ۔ذہانت ہو یا ایتھلیٹکس ، ڈانسنگ ہو یا لوگوں کے دل جیتنے کا گُر،جسٹن دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں صرف یہی نہیں ٹروڈو سے مشابہت رکھنے والی ڈچ سیاستدان جیسی کلیورزنے بھی اعتراف کیا کہ ان کے مسلز ٹروڈو جیسے نہیں اس لئے انہیں ٹروڈو سے جلن ہوتی ہے تاہم جیسی کلیورزآج کل ٹروڈو سے ہی مشابہت کی بدولت نہ صرف سوشل میڈیا پربلکہ حقیقی زندگی میں بھی لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنواتے دکھائی دے رہے۔
تازہ ترین