• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمپنگ اسٹیشن اسٹاف کالونی کی 8ماہ سے بجلی بندش کیخلاف بھوک ہڑتال

گھارو(نامہ نگار ) واٹربورڈ کے درجنوں ملازمین نے گھارو پمپنگ اسٹیشن کی اسٹاف کالونی کی 8ماہ سے بجلی کی بندش کے خلاف اولڈ پمپ ہاؤس کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور پمپ ہاوٴس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور 9 بجے سے 11 بجے تک 2 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر ملازمین مصطفی سومرو ،اورنگزیب نفیس، عبدالمجید خاصخیلی، محمد علی بھٹی نے بتایا 8ماہ قبل اسٹاف کالونی کو بجلی فراہم کرنے والی کیبل جل گئ تھی تب سے اب تک کیبل تبدیل نہیں کی گئی  اور اسٹاف کالونی کے رہائشی سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور گرمی بھی شروع ہو رہی ہے جبکہ واٹربورڈ کے اعلی حکام کی بارہا اس جانب توجہ دلائی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انھوں نےبتایا کہ بجلی کی فراہمی بحال ہونے تک علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا اور روز اس کی ٹائمنگ میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
تازہ ترین