• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند سوچ ختم کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں،سرفراز نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا تین روزہ دوسرا اجلاس کراچی میں منعقد ہواجس میں گزشتہ سہہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آئندہ آنے والے سہہ ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ملک بھر سے 22ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ مرکزی رکنِ نظارت مولانا عقیل موسیٰ ، مولانا احمد اقبال ،علی رضا بھٹی، مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا حیدر علی جوادی نے خصوصی خطاب کیا۔مرکزی صدر سرفراز نقوی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں کیا جاتاپاکستان میں امن ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین