• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کسی بھی ملک کی بقا کا دار و مدار اس ملک کی نوجوان نسل پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر ملک کی اندرونی سازشوں سے نکل کر بیرونی سازشوں پر نگاہ کریں تو بہت کچھ سامنے آئے گا۔ کچھ لوگ انٹرنیٹ پر فحش اور بیہودہ ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر ہمارا سلام ہو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پر، جس نے انٹرنیٹ پر موجود تمام فحش اور عریاں ویب سائٹس کو بند کرنا شروع کیا اور آج 99فیصد اس طرح کا گھٹیا مواد انٹرنیٹ سے ہٹایا جا چکا ہے۔ یہ چیزیں ہی نوجوانوں کے کردار اور ذہنوں کو خراب کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہیں۔ جس طرح پی ٹی اے نے پاکستان سے تمام فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے اسی طرح حکومت پاکستان کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر موجود ایسا تمام مواد جو توہین رسالت ﷺ کے زمرے میں آتا ہے اسے فی الفور ہٹانے کے احکامات صادر کرے اس کے علاوہ ہر وہ مواد مٹایا جائے جس سے کسی بھی مذہب یا مسلک کے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ (مبین شاہین)
mobeen.shaheen12@gmail.com

.
تازہ ترین