• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہدہ سنبھالا تو محکموں میں بگاڑ ہی بگاڑ ملا ،میئرکراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے سٹی کونسل میں اپوزیشن چیئرمینوں کو اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکمیں بناکردینے کو کہا ہے پیرکواپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے آج اپوزیشن ارکان سے تین گھنٹے تفصیلی میٹنگ کی ہے اور ان سے کہاہے کہ وہ سیوریج، پارک اور کھیلوں کے میدانوں سے متعلق اپنی ترجیحات پر مبنی تین تین اسیکمیں بنائیں فی اسکیم 25 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو میئر نے کہاکہ اگر کوئی اسکیم لاگت کے اعتبار سے بڑی ہوئی ہے تو اسے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رکھاجائے گا میئر نے کہاکہ میں نے جب عہدے کا چارج سنبھالا تو مجھے محکموں میں بگاڑ ہی بگاڑ ملا فوڈ ڈپارٹمنٹ جو مکمل تباہ حال تھا اسے صحیح کرنے کے لیے نئی مشینوں اور آلات خریدنے کی تیاری کی توبعد میں معلوم ہوا کہ حکومت سندھ فوڈ اتھارٹی بناکر اسے اپنی تحویل میں لے رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سٹی کونسل میں 27 میں سے اپوزیشن پارٹیوں کو نوکمیٹیوں کے چیئرمین شپ دی گئی ہے۔
تازہ ترین