• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، لوئر سندھ میں گندم کی سرکاری خریداری کا افتتاح

ڈگری( نامہ نگار) سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی سرکاری خریداری شروع کردی. سندھ کے صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے لوئر سندھ میں گندم کی سرکاری خریداری کا افتتاح کردیا، جبکہ اپر سندھ میں گندم کی خریداری یکم اپریل سے کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں چیمبر آف ایگریکلچر کے ڈویژنل چیئرمین محمد انور خان قائم خانی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہو ئے آباد گاروں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ جبکہ تقریب میں ڈگری سے پی پی پی ايم اين اے مير منور تالپور ، ڈویژنل صدرپير آفتاب شاہ جيلانی ، خاتون ايم پی اے خيرالنساء مغل ، ضلع چيئرمين مير انور تالپور ، ايوان زراعت رہنما زاہد بھرگڑی ، ملوک راجڑ و دیگر بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ گندم خریداری کو شفاف بنانے کے لئے کاشتکاروں کے ساتھ ملکر کمیٹیا ں تشکیل دی ہیں، دو اضلاع میرپورخاص و عمرکوٹ میں 59 خریداری سینٹر کھول دیئے گئے ہیں، اور تمام سینٹروں پر باردانہ بھی موجود ہے، سب سے پہلے 16 ایکڑ سے یا کم زمیں رکھنے والے کاشتکار سے گندم خریدی جائیگی،گندم خریدنے سے قبل ڈھل کی رسید اور کھاتے کا ساتوں فارم چیک کیا جائیگا،دستاویزات چیک کرنے کے بعد فی کاشتکار سو یا 200 بوری بار دانہ دیئے جائینگے،باردانے کی تقسیم کے لیئے ڈی سی کی رہنمائی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین