• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل بٹ پی ایف یو جے کے صدر،ایوب سرہندی سیکرٹری جنرل منتخب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے دو سالہ انتخابات برائے 2017-19مکمل ہو گئے، جس میں افضل بٹ صدر،ایوب جان سرہندی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئےجبکہ ایف ای سی کیلئے بھی 25ارکان کا انتخاب عمل میں آگیا،پی ایف یو جے کی تین روزہ بی ڈی ایم کوئٹہ میں ہوئی جس میں ملک بھر سے ڈیلی گیٹس اور مبصرین سمیت 500سے زائد صحافیوں نے شرکت کی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے دو سالہ انتخابات گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں چیئرمین الیکشن کمیٹی موسیٰ فرمان،ارکان کمیٹی عیسیٰ ترین،ظفر بلوچ،سلمان اشرف اور ندیم اعوان کی نگرانی میں ہوئے،انتخابات میں 293میں سے 249 ڈیلی گیٹس نے حق رائے دہی استعمال کیا،چیئرمین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدر کے عہدے کیلئے افضل بٹ(آر آئی یو جے )نے182جبکہ ان کے مدمقابل کاشف حسین نے61ووٹ حاصل کئے،انتخابات میں چار نائب صدور کا انتخاب بھی عمل میں لایاگیا،جن میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سلیم شاہد نے190،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے بخت زادہ یوسفزئی نے 175،خالد کھوکھر (حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس) نے 171اور محمد امین عباسی(بہاولپور یونین آف جرنلسٹس) نے 162ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ،سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایوب جان سرہندی143ووٹ لیکر کامیاب ہوئےجبکہ ان کے مدمقابل شمس الاسلام نازنے102ووٹ حاصل کیے،سیکرٹری فنانس کیلئے پی یو جے کے وسیم فاروق شاہد 152ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل نعیم حنیف 77ووٹ حاصل کرسکے،انتخابات میں 4اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی منتخب کیے گئے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کےعبدالخالق رند176،گجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے یاسر علی جٹ171،سکھر یونین آف جرنلسٹس کے لالہ اسد پٹھان170اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے راجہ محمد ہارون 166ووٹ حاصل لیکر کامیاب ہوئے،انتخابات میں ایف ای سی کے 25امیدواروں کاانتخاب بھی کیاگیا،منتخب ارکان میں افضل بلوچ195، ناصر ملک194،ناصر زیدی 192، احسان الحق 176، شہزادہ ذوالفقار176، بنارس خان 173، ابراہیم خان172، سید بخار شاہ167، اشرف خان163، نیئر علی 163، سحرش کھوکھر161، عارف محمود161، عامر سجاد سید160، رانا نوید160، سردار شفیق161، قربان ستی158، صدیق چوہدری158، میاں عابد 157، رانا شفیق157، لالا رحمان سموں154، شکیل احمد153، جاوید اصغر چوہدری148، راشد عزیز ہاشمی146، لیاقت علی خان144 اور جاوید صدیقی143ووٹ لیکر منتخب ہو گئے ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ بی ڈی ایم اجلاس کی صدارت ایڈ ہاک کمیٹی کے چیئرمین محمد ریاض نے کی جبکہ انتخابات میں 249ڈیلی گیٹس سمیت 500سے زائد صحافیوں نے شرکت کی ۔ صدر منتخب ہونے کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے   افضل بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے ملازمتوں کے تحفظ ،کنٹریکٹ سسٹم کے خاتمے اور آزادی صحافت کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی کوئٹہ میں منعقدہ بی ڈی ایم میں ریکارڈ تعداد میں ڈیلی گیٹس اور دیگر صحافیوں کی شرکت ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزاء ہے ، انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کو بی ڈی ایم کیلئے انتہائی شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی بی ڈی ایم کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا بی ڈی ایم میں 500سے زیادہ صحافیوں کی آمد ان کی پی ایف یو جے سے گہری وابستگی کا نہ صرف اظہار ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پی ایف یو جے کو ہی صحافیوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم سمجھتے اور اس کو مضبوط اور فعا ل دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نومنتخب عہدیدار پی ایف یو جے کی تاریخی جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے اصل مقام کی بحالی  اور صحافیوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں صحافیوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے ،مسائل کے حل، ملازمتوں کے تحفظ ،کنٹریکٹ سسٹم کے خاتمے صحافیوں کی تنخواہوں میں اضافہ،مراعات کی فراہمی اور ویج ایوارڈ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائیگی انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے شہید جنرل سیکرٹری ارشاد احمد مستوئی کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئے کہاکہ اگر چہ وہ آج جسمانی طور پر ہمارے ساتھ موجود نہیں مگر وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرینگے انہوں نے ملک بھر کے شہید صحافیوں کو زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام شہید صحافیوں کے لواحقین کو سیکورٹی فورسز کے شہید اہلکاروں کے برابر معاوضہ دیا جائے انہوں نے سائبر کرائم بل میں آزادی صحافت پر قد غن لگائی جانیوالی شق کو واپس لینے کابھی مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین