• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین پاکستان پروگرام ، لال سہانرا نیشنل پارک میں پودا لگایا گیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میں جنگلات کے عالمی دن کو یادگار بنانے اور شعور اجاگر نے کے لیے کراس روٹ کلب پاکستان کے زیر اہتمام امسال موٹر سائیکل سفر کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے شرکاء نے لاہور سے بہاول پور پہنچ کرپاکستان کے پہلے بائیو سیفئر ریزور لال سہانرانیشنل پارک میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت ”مالالوکا“ کا پودا لگایا۔اس موقع پر ناظم جنگلات بہاول پور فیصل ہارون، مہتمم جنگلات لال سہانرا نیشنل پارک سید جواد حسین بخاری بھی موجود تھے۔ قبل ازیں موٹر سائیکل مہم کے شرکاء مکرم خان ترین کی سربراہی میں جب بہاول پور پہنچے تو ان کا  استقبال کیا گیا۔ شرکاء میں عدنان زاہد، مرزا عارف، رئیس احسان الحق اور فیصل کریم شامل ہیں۔ موٹر سائیکل مہم کے شرکاء اپنے دوسرے پڑاؤ کے لیے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔موٹر سائیکل مہم کا شرکاء کا سفر17مارچ کو شروع ہوا۔
تازہ ترین