• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان پر ایٹمی حملے میں پہل کرسکتا ہے، ایٹمی ماہر

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیا میں جوہری توانائی کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر جوہری حملے میں پہل کرسکتا ہے، اگر نئی دہلی کو اسلام آباد سے حملے کا خطرہ ہوا تو وہ اس پر پہلے حملہ کرسکتا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں جنوبی ایشیا پر جوہری حکمت عملی کے ماہر ویپین نارانگ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کرسکتا ہے، کارنیگی انٹرنیشنل نیوکلئییر پالیسی کانفرنس 2017 کے موقع پر نارانگ کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پاکستان کو پہل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
تازہ ترین