• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرمملکت کمر کی تکلیف کے باعث نشست پر بیٹھ گئے

اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین سلامی کے چبوترے پر دو گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث نشست پر بیٹھ گئے‘ 10بج کر 36منٹ پر صدر پاکستان نے تھکاوٹ محسوس کی خصوصی طور پر ان کے لئے سلامی کے چبوترے پر نشست لائی گئی اور وہ کچھ دیر کے لئے اس نشست پر تشریف فرما ہوگئے۔ یاد رہے کہ صدر ممنون حسین کمر کی تکلیف کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین