• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے چناب کاپانی روک دیا، دریا کا 98فیصد سے زائد حصہ خشک

سیالکوٹ (صباح نیوز)سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے دریا کا 98 فیصد سے زائد کا حصہ خشک ہوچکا ہے اور دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 17333 کیوسک ہے جبکہ دریا میں شامل ہونے والے 2دریائوں دریائے جموں توی کے2552کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کے1166 کیوسک پانی کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا مجموعی پانی  اکیس ہزار اکتیس کیوسک ہے ، اور پانی کی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک کئی ماہ سے بند پڑی ہے اور خشک ہوچکی ہے جبکہ دوسری نہر اپر چناب میں8200 کیوسک پانی ہے۔ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسحاق کے مطابق سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے سیالکوٹ میں داخل ہونے والے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں تعمیر شدہ متنازعہ بگلہیار ڈیم پر روک رکھا ہے ، دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
تازہ ترین