• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ،مردم شماری میں شوہر کا پول کھل گیا بیوی نے فراڈ اور زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ)شادی شدہ شخص نے مردم شماری کے کوائف میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے اندراج کرادیا، بیوی کو معلوم ہوا تو اس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،تفصیلات کیمطابق جتوئی میں مردم شماری کرنے والی ٹیم نواحی علاقے موضع رام پوردوئم میں وسیم نامی شہری کے گھر پہنچی تو وسیم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مردم شماری میں اندراج کرادیا، وسیم کی بیوی شازیہ بی بی کو علم ہواتو اس نے ہنگامہ کھڑا کردیا، اس دوران وسیم کا اہل علاقہ کے سامنے موقف تھا کہ وہ 3سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے جبکہ اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ حاملہ ہے، اگر وسیم اسے واقعی طلاق دے چکا تھا تو پھر وہ اسے کئی عرصے سے زیادتی کا نشانہ کیوں بناتا رہا ہے۔ پولیس تھانہ جتوئی نے خاتون شازیہ بی بی کی مدعیت میں وسیم کیخلاف فراڈ اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کیمطابق ملزم نے عبوری ضمانت کرالی ہے ۔
تازہ ترین