• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلے کے دوران گل بھیو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،ڈاکٹر سمیع اللہ

کندھ کوٹ(نامہ نگار)غوثپورتھانے کی حدودمرو یوسی للو کے گاؤں رئیس گل بھیو میں حساس اداروں اور رینجرز کیجانب سے 22مارچ کوکارروائی کے دوران گرفتارایم کیوایم پاکستان کے رہنما گل بھیواورکراچی سے مفرور پانچ ایم کیوایم کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔گل بھیو کی گولیاں لگی لاش کندھ کوٹ اسپتال پہنچائی گئی۔ ایس پی کشمورکندھ کوٹ ڈاکٹرسمیع اللہ سومرو نے بتابا کہ آپریشن ردالفسادکے تحت حساس اداروں ،رینجرز اورپولیس کیجانب سے تفتیش جاری تھی جس میں ملزم نے غوثپورتھانہ کی حدود میں چھپائے گئے اسلحے کے ذخیرے کے بارے میں آگاہ کیا جس کی نشاندہی کے بعد اس کے ساتھیوں سے پولیس کا مقابلہ ہوا دو بدو مقابلے میں اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے گل بھیو ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ گل بھیوقبائلی تنازعات کا ماسٹرمائنڈتھا اوراس پر پچاس سے زائد مقدمات درج تھے۔ گل بھیوعلاقہ میں دہشت کی علامت تھا جسے پولیس گرفتارکرنے سے ڈرتی تھی۔ کارروائی حساس اداروں اوررینجرز کی جانب سے کی گئی۔
تازہ ترین