• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب قاصد کی ملازمت کیلئے جعلی تقرر نامہ لانے والا شخص گرفتار

ہالا (نامہ نگار) نائب قاصد کی ملازمت کیلئے جعلی تقرر نامہ لانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں محکمہ ریونیو میں نائب قاصد کی ملازمت کی جوائننگ کیلئے آنے والے ہالا کے امید علی ڈاہری کا تقرر نامہ جعلی نکلا۔ ڈی،سی آفس کی نشاندھی پر امید علی اور ساتھی ساجد ڈاہری کو مٹیاری پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ زیر حراست ملزمان کو تھانہ حوالات میں قید کردیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش میں امید علی نے بتایا کہ نائب قاصد کے آرڈر لاکھوں روپے کے عوض محکمہ پولیس کے اہلکاروں سے لئے تھے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین