• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے ملازمین کا آٹھ ماہ سے بجلی سے محروم ہونا ظلم ہے

گھارو( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی سید امیر حیدر  شاہ شیرازی نے گھارو میں واٹر بورڈ کی اسٹاف کالونی کو گذشتہ 8 ماہ سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ملازمین کی جانب سے جاری علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے ملکر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کس قدر ظلم ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین  8 ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور ان کی تنخواہوں سے بجلی کی مد میں ہر ماہ کٹوتی بھی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کو وہ اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے اور یہ مسئلہ جلد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کی اہلیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ سندھ بھر میں انکے خلاف ہی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں حکومتی   نااہلی کے باعث سندھ کے تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اور اس کرپشن کے ذریعے  ہی اداروں کوتباہ کر دیا گیا ہے۔ عوام اپنے جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینے پر مجبور ہیں اور انکے کام پھر بھی نہیں ہو رہے اسی طرح عوام بنیادی سہولتوں کے حصول کے لیے در بدر ہیں انھوں نے حالیہ وزیراعظم نواز شریف کے ٹھٹھہ دورے کے حوالے سے کہا کہ انکے ضلع کے لیے کیے گئے اقدامات سے ضلع میں ترقی کا نیا باب شروع ہو گا اور ضلع میں معاشی انقلاب آئے گا۔ 
تازہ ترین