• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوئی رٹہ ، سیری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

سیری(  جنگ نیوز ) کھوئی رٹہ ، سیری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا عوام میں شدید غم و غصہ کاروبار زندگی معطل نظام زندگی مفلوج ہو گیا 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے 4 سالوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی تک نہ کر سکے اگر جلد بدترین لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے عوام علاقہ کھوئی رٹہ میں موسم گرما سے قبل ہی بجلی کی صورت حال بدتر ہو گئی سیاسی و سماجی رہنماؤں ظفر اقبال   ، طاہر محمود  ، شوکت جرال ، راجہ رشید ، ضیا الرحمن غازی و دیگر نے کہا کہ گرمیوں سے قبل ہی بدترین لوڈشیڈنگ  شروع ہو  چکی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کر  گیا  ۔جس  سے کاروبار زندگی معطل اور نظام زندگی مفلو ج  ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جلد اس بد ترین لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے  ہیں۔
تازہ ترین