• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب صرف نعروں سے نہیں آئے گا،نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا،اطہر قریشی

کراچی (پ ر) پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے چئیرمین اطہر علی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا مگر آج مختلف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھنائونی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے کونسل کے مرکزی صدر سید بہادر علی اور سنیئر نائب صدر سلمان علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اطہر علی قریشی نے کہا کہ انقلاب لانے کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا انقلاب صرف نعروں سے نہیں آئے گا ہمیں عملاً کام کرنا ہو گا ۔
تازہ ترین