• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، سری لنکا بنگلہ دیش سے بدلہ لینے کو بے تاب

دمبولا (جنگ نیوز) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ہوم سائیڈ بدلہ لینے اور سیریز برابر کرنے کیلیے بے چین ہے۔ میچ کے حوالے سے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بیٹسمین دوسرے میچ میں بھی اچھی فارم کا مظاہرہ کریں۔ دوسری جانب سری لنکا کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اسے سیریز کے بقیہ میچز میں اسپنر نروشن ڈکویلا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
تازہ ترین