• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس:محمدعرفان کل چارج شیٹ کا جواب دینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ  کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے الزام میں فا سٹ بولرمحمد عرفان بدھ کو چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے، ان پر پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں خلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6 ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد 14 مارچ کو معطل کردیا تھا۔ محمد عرفان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ محمدعرفان کا موقف تھا کہ والدین کی بیماری اور پھر وفات کی وجہ سے وہ  ذہنی تناو اور دبائو کا شکار تھے ۔ چارج شیٹ کے جواب میں بھی محمد عرفان یہی موقف اختیار کریں گے  الزامات تسلیم کرنے کی صورت میں محمد عرفان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔  2.4.4 شق کی خلاف ورزی کی سزا کم سے کم چھ ماہ سے تاحیات پابندی تک ہے۔
تازہ ترین