• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں حادثے،خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

ملتان (نمائندگان )مختلف شہروں میں حادثے، خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق  روہیلانوالی  میں کار اور ڈالےمیں شدید تصادم کے نتیجے میں طالب حسین قوم آرائیں بستی بھنبھو سندیلہ  کار کےپچھلے شیشے سے نکل کر سڑک پر  جا گرا  جسے پیچھے سے آنے والے ٹریلر  نے کچل دیا اور وہ  موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبدالصمد،محمد جاویدسمیت 6افراد زخمی ہو گئےجنہیں  نشتر منتقل کردیا گیا ہے  علاوہ ازیں ماچھیوال چک168 ای بی کے رانا فقیر محمد کا 25 سالہ بیٹا اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ٹریکٹر  سے ٹکرا کر رانا فیصل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا دریں اثنا شادن لُنڈ انڈ س ہا ئی وے پر در ی ڈھو لے وا لی کے نز دیک و یگن مو ٹر سا ئیکل سےٹکرا کر   رو ڈ سے نیچے جا گری جس سے ویگن ڈرائیور خدا بخش،  صو فیہ بی بی زو جہ غلا م صد یق مو قع پر ہلا ک جبکہ ویگن میں سوار صغرٰی بی بی ،شیراز احمد ولد غلا م عبا س سمیت 6افراد زخمی ہو گئےجن میں سے دو کی حا لت انتہا ئی تشو یش نا ک بتا ئی جا تی ہے جبکہ ویگن پر سوار افراد سیمنٹ فیکٹری سے شا دی کی تقر یب میں جا رہے تھے۔  علا قہ پچا دھ بستی سر با نی کا رہا ئشی نو جوان محمد عمر ولد غلا م شبیر جو کہ گو نگا بہرہ تھا اور شادن لُنڈ میں در زی کا کا م سیکھ رہا تھا  سا ئیکل پر سوار ڈی جی کینا ل کی طر ف جا رہا تھا کہ ریلو ے ٹریک کرا س کر تے ہو ئے ریلو ے انجن   کی زد میں آ گیا اور انجن اُسے گھسیٹتا ہوا دو ر لے گیا جس سے اس کا سر جسم سے جدا ہو کر دو ر جا گرا ۔دائرہ دین پناہ چاہ نرالی والا کا محمد یامین ارائیں موٹر سائیکل ریڑھی  پر ٹی آئرن  لوڈ کر کے آ رہا تھا کہ قمبر پُل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریلر کی سائیڈ لگنے سے ریڑھی  الٹ الٹ گئی اور  ایک ٹی آئرن  نے گردن کے قریب شاہ رگ کاٹ دی ، خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی نوجوان کی عمر بائیس سال بتائی جاتی ہے۔حاصل پور میں  خانیوال کا رہائشی محمد دین اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چشتیاں جا رہا تھا کہ دوسری  موٹرسائیکل سے ٹکرا  گیا جس کے نتیجہ میں محمد دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ دوسرےحادثےمیں ایک 5سالہ بچی اڈا باتلیاں سڑک عبور کرتے ہوئے موٹرسائیکل کے نیچے آکر زخمی ہو گئی جسےوکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔
تازہ ترین