• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری عبداللہ جان کو فوری بازیاب کرایا جائے، تعلیمی افسران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) چیف کمشنر بوائے سکاؤٹس حاجی عبدالکریم بلوچ، بی پی ایل اے کے سابق مرکزی صدر پروفیسر حافظ عبدالحئی بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان نظام الدین مینگل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلوچستان، عبدالواحد کاکڑ، اکاؤنٹس آفیسر اے جی آفس شاہنواز خان بلیدی، سیکرٹری بوائے سکاؤٹس بلوچستان صابر حسین نیازی، جلال الدین کاکڑ نے مشترکہ بیان میں اپیل کی ہے کہ سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو فوری طور پر بازیاب کرانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں عبداللہ جان بے ضرر، ایماندار، ملنسار، سرکاری آفیسر ہیں سیکرٹری نے صوبے بھر میں خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں عبداللہ جان جہاں بھی رہے لوگوں کے مسائل کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔
تازہ ترین