• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے 20 غیرملکی قیدی مخیر افراد کے تعاون سے اپنے ملک بھیجے گئے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں قیدپوری کرنے والے بیشتر غیرملکیوں کومخیرحضرات کے  تعاون سے ان کے ملک بھیجاگیا،ذرائع کے مطابق  ایک سال کے دوران تقریباً 20غیرملکیوں کواڈیالہ  جیل کی انتظامیہ نےصاحب  ثروت افرادکے تعاون سے لاکھوں روپے کے ٹکٹس   خریدکران کے آبائی ممالک میں بھیجا۔ذرائع کاکہناہے کہ سنٹرل جیل اڈیالہ میں   اس وقت بھی 100کے قریب  غیر ملکی قیدی  بندہیں ان میں سے زیادہ ترقیدیوں  کاتعلق افغانستان  سے ہے جب کہ دوسرے نمبرپرافریقی ملکوں کے قیدی ہیں جن میں  اکثریت نائیجیریاسے تعلق رکھنے والے افرادکی ہے  جب کہ بھارتی ،بنگلہ دیشی اوربعض  دیگرممالک کے قیدی بھی اڈیالہ جیل میں اسیرہیں ۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ   سعیداللہ گوندل نے   اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران20کے قریب فارنرقیدیوں کو ان کی سزامکمل ہونے پرمخیرحضرات کے تعاون سے ان کے ملک بھجوایاگیاہے ان کاکہناہے کہ اصولی طورپرغیرملکی قیدی کوان کے سفارت خانہ کی طرف سے واپسی کاٹکٹ  لے کردیناچاہئیے لیکن  ایسانہیں ہورہاہے جس کی وجہ سے بیشترقیدیوں کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے جیل انتظامیہ اصحاب ثروت کے  تعاون  سے ٹکٹ خریدتی ہے  اس ضمن میں  زیادہ ترقیدیوں کاتعلق نائیجیریا،تنزانیہ وغیرہ سے ہے جن میں سے اکثریت منشیات کے مقدمات میں سزاکاٹنے  جیل آتی ہے جب کہ  افغانستان اوربنگلہ دیش سمیت بعض دیگرملکوں کے باشندے زیادہ تر14فارنرایکٹ کے تحت گرفتارہوکرجیل لائے جاتے ہیں ۔پیراورمنگل کی درمیانی شب بھی اڈیالہ جیل میں سزامکمل کرنے والے 3نائیجیرین باشندوں کوان کے ملک ڈی پورٹ کرنے کے لئے بے نظیربھٹو ائرپورٹ لایاگیا  اوران تینوں کی واپسی ٹکٹس کابندوبست اڈیالہ جیل کی انتظامیہ  نے مخیر حضرات کے تعاون سے کیا۔
تازہ ترین