• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا حلقہ مسلم لیگ کا گڑھ بن چکا ہے، دائود خٹک

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دائود خان خٹک ،مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر حاجی نو ر محمد خان اور سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حلقےسمیت پورا ضلع نوشہرہ مسلم لیگ کا گڑھ بن چکا ہے۔ آئندہ الیکشن میں ضلع نوشہرہ سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوںنے تارو میں ویلج کونسل کے ناظمین و کونسلروں کی طرف سے مسلم لیگ کی حمایت کے سلسلے میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے کی بجائے صوبے کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے صوبے میں کرپشن لوٹ کھسوٹ اقربا پروری اور ظلم و ناانصافی کا بازار گرم ہے صوبے کے لوگ بدامنی کی وجہ سے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر کے ملک کی ترقی کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین