• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکہ توت دیر کالونی میں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ یکہ توت دیر کالونی میں سابقہ دشمنی کی بناءپر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی  مسماۃسنبل زوجہ   شکیل ساکن غفور آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ  اس کا شوہر شکیل کسی کام کی غرض سے باہر گیا ہوا تھا کچھ دیر بعد اسے اطلاع ملی کہ  دیر کالونی میں کسی نے فائرنگ کرکے  اسے قتل کردیا ۔ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو  مقتول  کی نعش پڑی تھی مدعیہ کے مطابق اس کے شوہر کو ملزمان شمشاد، محمد علی پسران آدم خان اور یونس ولد قیوم ساکنان ہزار خوانی نے سابقہ دشمنی کی بناءپر قتل کیا  جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالہ کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین