• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:صدارتی انتخاب کا پہلا راؤنڈ 23 اپریل کو ہوگا

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کے  صدارتی انتخابات2017کا پہلا راؤنڈ اتوار 23 اپریل کو ہوگاپہلے راونڈ میں 11امیدوار ہیں۔ ان انتخابات میں 4 کروڑ 48لاکھ 34 ہزار رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں جبکہ  فرانس کی آبادی 6کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار 826 ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق فرانس میں پہلے راؤنڈ میں ووٹ کا ٹرن آوٹ  80 فیصد ہونے کی توقع کی جارہی ہے  کیونکہ ایک نوجوان امیدوار  Emmanuel Macron کوان انتخابات میں نوجوان طبقہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اس کے حامی نوجوان خوب سرگرم عمل ہیں مگر نوجوان Emmanuel Macron جس کے متعلق سیاسی ماہرین کا خیال کہ وہ 26فیصد ووٹ حاصل کر سکیں گے جس سے یقیناً حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو دھجکا لگے گا۔ نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین