• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی حکام کا امارات میں چار گوداموں پر چھاپہ‘30لاکھ سے زائد جعلی مصنوعات کو قبضے میں لے لیا گیا

دبئی(سبط عارف)دبئی کے حکومتی حکام نے امارات میں چار گوداموں پر چھاپہ مار کر30 سے زائد معروف برانڈز کےتیس لاکھ سے ذائدجعلی مصنوعات کوقبضے میں لے لیا گیا۔یہ چھاپے دراصل اس لائحہ عمل کا حصہ تھے جس کے تحت کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک مالکان کے حقوق اور صارفین کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔دبئی اکانومی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پروٹیکشن ابراہیم بہزاد کا کہنا ہے کہ انہیں مختلف گوداموں میں جعلی اسٹاک سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد ان کے محکمے نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تحقیقات میں 14دن لگائے۔ان میں سے ایک گودام میں10لاکھ سے ذائد مصنوعات تھیں ان میں موبائل فون کے آلات، خواتین کے ہینڈ بیگز، کپڑے، چمڑے کی مصنوعات، کاسمیٹک، گھڑیاں اور کانٹیکٹ لینسز شامل تھیں۔جب کہ دوسرے گودام سے 9لاکھ 28ہزارمصنوعات کو قبضے میں لیا گیا ان میں ڈپلیکیٹ فونز اور ان کے آلات وغیرہ شامل تھے۔تیسرے گودام سے 7لاکھ سے ذائد5 عالمی پرفیوم برانڈز کی نقول برآمد کی گئیں۔چوتھے گودام سے 2لاکھ 52ہزارجعلی پرفیومز، کاسمیٹکس اور صفائی ستھرائی کی مصنوعات قبضے میں لی گئیں۔
تازہ ترین