• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں واقع جناح کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک رکن منگل پرابھات لودھا نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں واقع بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو منہدم کرکے اس کی جگہ ایک کلچرل سینٹر تعمیر کیا جائے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ منگل پرابھات لودھا نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ  ʼجنوبی ممبئی میں واقع جناح کی رہائش گاہ سے ہی تقسیم کی سازش کا آغاز ہوا تھا۔
تازہ ترین