• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعاصم کیخلاف17ارب روپے کرپشن سے متعلق جےجےوی ایل ریفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف17ارب روپےکرپشن سے متعلق جےجےوی ایل (جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹیڈ) ریفرنس میں شریک ملزم زوہیرصدیقی کی بیرون ملک جانے سےمتعلق درخواست کی سماعت میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو ملزم کے خلاف کاروائی سے روک دیا ۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے و ی ا یل سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم زوہیر صدیقی کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں در خواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔ لیکن انہیں خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ روک نہ لیں ۔عدالت میں نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم17 ارب کرپشن کیس میں شریک ملزم ہے اور ملزم زوہیر صدیقی کے خلاف ایس ایس جی سی (سوئی سدرن گیس کمپنی )میں بھی کرپشن کرنے سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو ملزم زوہیر صدیقی کے خلاٖف کاروائی کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین