• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال نمبر1۔سر میں نے ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد سے BScایگری سائنسز میں کیا ہے مجھے آپ سے جاننا ہے کہ میں ماسٹرز میں کس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں،میرا سی جی پی اے 3.36 ہے،میری اپنی دلچسپی سوئل سائنسز،پلانٹش بریڈنگ اور جینیٹکس میں ہے۔ (انور قریشی۔فیصل آباد)
جواب نمبر1۔ایگریکلچر میں سب سے میجر ایریا پلانٹ بریڈنگ اور جینیٹکس کے علاوہ ایگری کلچر بائیوٹیکنالوجی ،کروپ سائنس،فورینزک اینٹونومولوجی ہیں،یہ تمام ایریاز ایگری کلچر میں اُبھرتے ہوئے ٹاپکس کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن پربیرون ملک یونیورسٹیوںمیں کام ہو رہا ہے اور زیادہ تر یونیورسٹیاں پی ایچ ڈی ا سٹوڈنٹس کو ان ایریاز پر مزید ریسرچ کے لئے ا سکالرشپ بھی فراہم کرتی ہیں۔
سوال نمبر2۔سر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل کے پہلے سال میں 85%نمبر حاصل کئے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ دوسرے سال میں بھی میری 85% ہی ہو گی،میری دلچسپی میڈیکل کی فیلڈ میں مزید آگے بڑھنے کی نہیں ہے مجھے آپ سے مشورہ چاہئے کہ میں کس شعبے کا انتخاب کروں؟ (احسن انوارساہیوال)
جواب نمبر2۔آپ کی ایف ایس سی کی فیصد اچھی ہے اگر آپ میڈیکل کے شعبے میں اپنا کیریئر نہیں بنانا چاہتے تو آپ میڈیکل سائنسز میں ہی موجود کسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں بائیو کیمسٹری ،بائیو ٹیکنالوجی،مولیکیولر بائیولوجی اور سیلولر بائیو لوجی شامل ہیں،یہ تمام اسپیشلائزیشن پاکستان اور بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں کروائی جاتی ہیں۔
سوال نمبر3۔سر میں NED یونیورسٹی سے بیچلر ز آف الیکٹریکل انجینئرنگ کر رہا ہوں،برائے کرم مجھے بتائیں میرے لئے ماسٹرز میں کیا کرنا بہتر رہے گا اور کونسی یونیورسٹی سے؟(ثاقب خان۔کراچی)
جواب نمبر3۔یہ فیصلہ آپ کا ہے کہ آپ اپنا ماسٹرز کہاں سے کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان یا بیرون ملک،انجینئرنگ کے حوالے سے جو اُبھرتے ہوئے اسپیشلائزیشن ہیں وہ ایم ایس سی ڈسٹریبیویشن سسٹمز اور ایڈوانس پاور مینجمنٹ،انٹیلیجنس سسٹمز اور ڈیزائن، کمبائن انجینئرنگ اور مائیکرو الیکٹرونکس سسٹمز ہیں،اگر آپ اپنی موجودہ ڈگری ایک اچھے سی جی پی اے کے ساتھ مکمل کر لیتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ آپ کو اچھی ا سکالرشپ بھی مل جائے۔
سوال نمبر4۔محترم عابدی صاحب، میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہوںاور آگے او- لیول کرنا چاہتی ہوں، برائے کرم یہ بتائیں کہ کیا میرا انتخاب صحیح ہے؟ مستقبل میں ڈاکٹر بننا بہتر ہوگا یا سی ایس ایس کرنا؟ (فاطمہ مختار۔لاہور)
جواب نمبر4۔اگر آپ کا ارادہ ڈاکٹر بننے کا ہے تو میں آپ کو او- اے لیول کرنے کا مشورہ نہیں دونگا کیونکہ اکثر طلباء کنورژن کے وقت ہونے والی نمبروں کی کٹوٹی سے بہت پریشان ہو جاتے ہیں اور کچھ انٹری ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس نہیں دیتے،کوشش کریںکہ ایف ایس سی پری میڈیکل کریں اور 90% کے ساتھ پاس کریں،اگرآپ مستقبل میں سی ایس ایس کرنا چاہتی ہیں تو بہتر ہے کہ آپ انجینئرنگ یا بزنس ا سٹڈیز کا انتخاب کریں اور اس کے لئے آپ اے- لیول کا روٹ اختیار کر سکتی ہیں۔



.
تازہ ترین