• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے تعلیمی اداروں کو کتابیں فراہم کی جائیں‘ اے این پی ولی

پشاور (سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی ولی فاٹا نے محکمہ تعلیم فاٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں کے تعلیمی اداروں کونصابی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اے این پی ولی فاٹا کے صدرشیر اصغرآفریدی اور سیکرٹری اطلاعات گل نواز مہمند نے کہاکہ گزشتہ ہفتے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ تمام قبائلی علاقوں کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کی جائینگی لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے قبائلی طلبہ کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کتابیں بروقت نہ پہنچنے سے ان کی پڑھائی متاثر ہوگی اس لئے محکمہ تعلیم فاٹا جماعت اول سے دہم تک کے طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائے ۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں اب بھی سہولیات کی شدیدکمی ہے ، حکومت کو چاہیے کہ داخلہ مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کرائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر رواں ہفتے کتابوں کی فراہمی نہ کی گئی تو قبائلی طلبہ کیساتھ ملکر فاٹا سیکرٹریٹ اور گورنر ہائوس کے سامنے شدید احتجاج کرینگے۔ 
تازہ ترین