• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل تعلیم کے ذریعے ہی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے‘جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی جنرل سیکرٹری فضل الرحمٰن رحمانی‘ خیر اللہ شاہ‘ نعمت اللہ مدنی‘ حافظ سید نور عتیق اللہ‘ زبیر احمد محمد حسنی‘ حافظ عبدالمناف‘ حافظ بشیر احمد نظریاتی و دیگر نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کے ذریعے ہماری نوجوان نسل نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے جے ٹی آئی نظریاتی کی خواہش ہے کہ بلوچستان کا بچہ بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ آج کل کے نوجوانوں کی سوچ و فکر فحاشی و عریانی کی طرف راغب ہے غیروں نے ہماری نوجوان نسل کا ذہن خراب کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے لیکن جے ٹی آئی نظریاتی نوجوان نسل کی سوچ اور فکر اسلامی طرز پر بنانے کیلئے تمام عصری اور دینی اداروں میں کوششیں جاری رکھے گی۔
تازہ ترین