• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو باغات، پھولوںاور درختوں کا شہر بنانا ہوگا،ارشد وہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ’’ارتھ ڈے‘‘ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کراچی کو باغات، پھولوںاور درختوں کا شہر بنانا ہوگا،ارتھ ڈے کے حوالے سے جو پیغام دیا گیا اسے پورے شہر میں پھیلانا چاہئے تاکہ لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو،خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دینے والے ادارے قابل تحسین ہیں ، کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنا کر دکھائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ارتھ ڈے کے موقع پرکلفٹن کے پارک میں منعقدہ جے ایس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین