• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوک شریف میں طوفانی ہوائوں سے بجلی کے 12پول گر گئے

بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار) طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ جھوک شریف کے قریب 11ہزار کے وی بجلی کی لائن کے 12پول گر گئے۔ بجلی کے پول گرنے کے باعث جھوک فیڈر سے منسلک متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان حیسکو صادق کمبار کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کرمتاثرہ لائن کو منقطع کر کے جھوک فیڈر کو بحال کر دیا تاہم جھوک شریف کے علاقے میں متاثرہ بجلی کے پول تبدیل کئے جانے میں کچھ وقت لگے گا۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے باعث بلڑی شاہ کریم کے متعدد علاقوں میں آم، کیلے، کپاس، ٹماٹر، مرچ اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
تازہ ترین