• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن، 15 سے 20 گھنٹے فراہمی بند

سکھر+چمبڑ+پنوعاقل(بیورو رپورٹ/نامہ نگارا ن)مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی جبکہ 15؍سے 20 گھنٹےبجلی کی فراہمی بند رہنا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق سکھر۔پرانا سکھر نمائش گراؤنڈ کے قریب بجلی کی گیارہ ہزار ہائی ٹینشن تار اچانک گر گئیں جس کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام کئی گھنٹے تک معطل ہو کر رہ گیا۔ شدید گرمی میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح 11 بجے بند ہونے والی بجلی شام 7بجے بحال کی گئی۔ ۔علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف، وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی اور سیکریٹری پانی وبجلی سمیت پیپکو کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیپکو کی زیادتیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔چمبڑ۔ اور گردونواح میں شدید گرمی میں 16 سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔شہریوں نے سماجی کارکن محمد اسلم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔پنوعا قل۔ شدید گر می میں بھی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔فوجی محلہ ،کچہری ر وڈ و دیگر علا قوں کے ٹرا نسفامرز گزشتہ کئی گھنٹوں سے خراب ہیں جس کی وجہ سے اہل علا قہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اہل علا قہ کا کہنا ہے کہ شدید گر می کی وجہ سے خصو صاً بچوں ،خواتین اور ضعیف افراد کو پریشانی کا سامنا ہے ان کا کہنا تھاکہ شکایت کے با وجود ان کی کو ئی سننے والا نہیں ایسالگتا ہے۔ دو سری جا نب فو جی محلہ کو مہیا کیا جا نے والا ٹرا نسفارمر خرا بی کے با عث  اتار لیا گیا لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے با وجو فو جی محلہ کا ٹرانسفارمر اپنی جگہ نصب نہ ہو سکا۔ جیکب آباد۔ جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلبائے اسلام کی جانب سے ایک ہفتے سے پانی کی قلت ،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیاگیا ۔ رہنماؤں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے شہریوں کو پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی بھی میگا اسکیم تیارکی گئی جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔  ایک ہفتے سے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ میر پور خاص۔بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ایک جانب شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے تو دوسری جانب کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے۔یہ بات آل انجمن تاجران میرپورخا ص کے وفد نے ایس ای حیسکو میرپورخاص ڈویژن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی ۔وفد نےبتایا کہ روزانہ 15سے18گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔اس موقع پر ایس ای حیسکو نے یقین دلایا کہ وہ حالات میں بہتری لانے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔سوبھوڈیرو۔ اور گرد و نواح روزانہ غیر اعلانیہ 20 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث مزدور طبقہ، ہاری اور بجلی سے منسلک کام کرنے والے مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں سوبھوڈیرو اور گرد و نواح میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے ۔ سوبھوڈیرو سجاگ تحریک کے رہنماؤں شاہنواز سومرو اور دیگر کی قیادت میں سیکڑوں شہریوں نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔متاثرین نے کہا کہ  اضافی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو واپڈا افسران کے خلاف تحریک چلائی جائیگی۔
تازہ ترین