• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اختر کے والد اور اختر ملوانہ کے چچا رحمت خان وفات پاگئے

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) چوہدری محمد اختر، چوہدری محمد اسلم کے والد اور چوہدری اختر خان ملوانہ کے چچا چوہدری رحمت خان ملوانہ مانچسٹر کے مقامی ہسپتال میں وفات پاگئے، مرحوم کا تعلق پاکستان میں گجرات کی تحصیل کھاریاں سے تھا، مرحوم کی عمر90برس تھی، مرحوم کی نماز جنازہ آج وکٹوریہ پارک مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جب کہ تدفین کے لیے میت کو پاکستان ضلع گجرات بھیجا جائے گا۔ سجاد کریم، افضل خان ایم ای پیز، سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، کونسلر رب نواز، کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر نسرین علی، کونسلر عابد چوہان، کونسلرلطف الرحمن، کونسلر نازیہ رحمن، کونسلر آمنہ لون، کونسلر شوکت علی، کونسلر باسط شیخ، چوہدری مسرت علی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر خواجہ کلیم الرحمن، راجہ سجاد حسین، حاجی عبدالغفور، حاجی رحمت خان، چوہدری ریاض احمد، سالیسٹرز شاہد محمود، ہارون کھٹانہ، ساجد علی، جعفر اقبال، نصیر احمد ساہیوالی، سعید عبداللہ اور دیگر نے لواحقین سے اظہار افسوس اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
تازہ ترین