• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی کی برطرفی، لندن انڈر گرائونڈ کے ورکرز ہڑتال کریں گے

لندن (نیوز ڈیسک) ساتھی کی برطرفی کے تنازع پر لندن انڈر گرائونڈ کے ورکرز ہڑتال کریں گے۔ وہ24گھنٹے کی ہڑتال کے علاوہ دوسرے منفی کارروئیاں بھی کریں گے۔ لندن برج پر تعینات ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے ارکان7مئی کو10بجے واک آئوٹ کریں گے اور ٹکٹ سٹیشنوں کی سروس نہ کرکے اور موثر ٹکٹ پیش کرنے سے انکار کرنے والے مسافروں کو چیلنج نہ کرنے سمیت اقدامات پر مشتمل غیر معینہ مدت کی کمپین شروع کریں گے۔ آر ایم ٹی نے کہا ہے کہ ایک فیئر ڈوجز سے نمٹنے پر جس نے سٹیشن کے دوسرے سٹاف پر حملہ کیا ایک ورکر کو برطرف کردیا گیا جب کہ دیگر دو کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک کیش نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان نے لندن برج کے ساتھیوں کی حمایت میں ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
تازہ ترین