• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ،سندھ نے فیڈرل ایریاز کو ہرادیا، حارث سہیل کی سنچری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ون ڈے کر کٹ کپ میں جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں سندھ نے فیڈرل ایریا کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئیس کے تحت 44 رنز سے شکست دے دی، ناکام ٹیم نے سات وکت پر 284 رنز بنائے، حارث سہیل نے117رنز بنائے۔ سہیل خان 29، حسن خان 28، حسین طلعت 26 اور محمد حفیظ نے 23 رنز بنائے۔ انور علی نے51 ، میر حمزہ نے53 اور عمر گل نے 66 رنز دے کر دو، دو وکٹ لیے۔ سندھ نے ایک وکٹ پر157 رنز بنائے اسے فاتح قرار دیا گیا۔ آصف ذاکر 54، خرم منظور 51، اکبر رحمان43 رنز بناسکے۔ حارث سہیل کو مین آ ف دی میچ قراردیا گیا۔
تازہ ترین