• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو مات دیدی

اندور( جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں ہاشم آملا کی سنچری کے باوجود کنگز الیون پنجاب کی ٹیم ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کھاگئی۔ فاتح ٹیم کے نے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے طوفانی کھیل پیش کیا۔ ناکام ٹیم نے 198رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ ہاشم آملا نے 60 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ کپتان میکسویل نےف 18 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔جواب میں ممبئی کے اوپنرز نے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 83 رنز بنا لیے، پارتھیو پٹیل37 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے بٹلر نے 37 گیندوں پر پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی20 میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ بنایا۔ نتیش رانا نے 34 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ممبئی نے 199 رنز کا ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر 27 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔
تازہ ترین