• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں وال چاکنگ کے سدباب کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا بارہواں اجلاس زیرصدارت میئرو چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ہوا۔ ڈپٹی میئرز ایم سی آئی ذیشان نقوی‘ چوہدری رفعت جاوید اور اعظم خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں وال چاکنگ کے سدباب کیلئے قانون سازی کرنے‘ نئے آبی ذخائر اور موجودہ نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ چراہ ڈیم اور جاپان ڈیم کے علاوہ بھارہ کہو میں نئے ڈیم کی تعمیر اور چیک ڈیمز کی تجاویز پر بھی بحث کی گئی۔ ارکان نے کہا کہ اعظم خان کی سربراہی میں قائم کی جانیوالی واٹر کمیٹی کے اقدامات سے پانی بحران کم کرنے میں مدد ملی۔ خراب ٹیوب ویلز‘ واٹر ٹینکرز کی مرمت سمیت چار کروڑ کے ٹینڈرز جاری کئے گئے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے ہونے والی کٹوتی کو سرکاری مکانات کی مینٹی ننس پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے قبل از وقت اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کونسلرز اور دیگر ممبران کیلئے اعزازیہ مقرر کرنے کی تجاویز پر بحث اگلے اجلاس تک موخر کر دی گئی۔ یوسی 9کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم پر اظہار اعتماد کی قرارداد پیش کی۔ شیخ انصر عزیز نے ارکان سے اپنے علاقوں کی ترقیاتی سکیموں فوری جمع کرانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین