• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نوجوانوں سے صرف گولیوں سے ہی نمٹنا چاہیے‘ بی جے پی وزیر

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کٹھ پتلی سینئر وزیر چندرا پرکاش گنگا نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ صرف گولیوں سے ہی نمٹنا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کٹھ پتلی وزیر نے یہ ہرزہ سرائی کی ہے کہ کشمیری نوجوان غدار ہیں اور انکا صرف گولیوں سے ہی علاج ممکن ہے۔
تازہ ترین