• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی رہنما پال گولڈنگ کا تعصب ،ٹی ٹوئنٹی کپ کاجشن مناتے پاکستانیوں کی ویڈیو کو پیرس حملے کے بعد کا جشن قرار دیدیا

لندن (ایجنسیاں) برطانوی دائیں بازو کی جماعت کی رہنما پال گولڈنگ کا تعصبانہ اقدام 2009 میںٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاجشن مناتے پاکستانی مداحوں کی ویڈیو کو پیرس حملے کے بعد جشن قرار دے دیا، ویڈیوکوغلط پیغام کیساتھ پیش کرنے پرگولڈنگ پرشدید تنقید کی گئی ،دائیں بازوکے رہنما پال گولڈنگ نے پیرس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر انہوں نے لکھاکہ یہ دیکھیں مسلمان پیرس حملے کے بعد خوشیاں منارہے ہیں۔
تازہ ترین