• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف چیئرمین نیب کیخلاف کل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریگی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کے خلاف کل بروز سوموار سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ریفرنس دائر کرنےکا یہ فیصلہ پانامہ لیکس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست گزار پی ٹی آئی اپنی شکایت میں موقف اختیار کرے گی کہ چیئرمین نیب نے پانامہ پیپرز لیکس کے مقدمہ میں وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیرون ملک موجود اثاثوں کی تحقیقات کرنے میں جان بوجھ کر عدم  دلچسپی کا مظاہر کر کے اپنے فرائض منصبی سے غفلت برتی ہے، اب وہ قومی اہمیت کے حامل نیب جیسے ادارہ کی سربراہی کرنے کے اہل نہیں رہے،اس لئے ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں اس عہدہ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے ۔
تازہ ترین